25 فروری 2012 - 20:30

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے رکن نے آل خلیفہ کے ہاتھوں زہریلی گیس کے استعمال سے شہید ہونے والے بحرینیوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ زہریلی گیسوں کے ذریعے پوری بحرینی قوم کو سزا دے رہی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے رکن "یوسف المحافضہ" نے العالم نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: السہلہ نامی قصبے میں ایک بزرگ خاتون "محترمہ زینب عبدہ حسین عیسی" آل خلیفہ کے گماشتوں کی زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ کر شہید ہوگئیں حالانکہ وہ کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھیں بلکہ اپنے گھر میں تھیں کہ آل خلیفہ کے جلادوں نے زہریلی گیس کے کئی گولے ان کے گھر کے اندر پھینک دیئے اور ایک بے گناہ خاتون کو قتل کردیا۔

انھوں نے کہا: اس طرح کے حملے شب و روز جاری ہیں اور اب تک درجنوں افراد آل خلیفہ کی ان زہریلی گیسوں کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں جو اس کو امریکہ اور یورپ سے مل رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت قوم کو "اجتماعی سزا" کی پالیسی کے تحت زہریلی گیسیں استعمال کررہی ہے جبکہ عوام جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے پر امن جدوجہد کررہے ہیں۔

........

/169-110